میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنمنٹ گرلز کالج میں مرد اساتذہ کا راج قائم

گورنمنٹ گرلز کالج میں مرد اساتذہ کا راج قائم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ:ڈاکٹر فہیم دانش کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع شہید ملت گورنمنٹ گرلز کالج میں مرد اساتذہ کا راج قائم ہے مزکورہ گرلز کالج میں عرصہ دراز سے ڈائریکٹوریٹ کالجز کی جانب سے فرحان قاضی نامی میل استاد کو شعبہ کامرس کا ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ تعینات کیاہوا ہے اس طرح وجاہت حسین نامی مرد ٹیچر بیالوجی کا ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ مقرر ہے پاکستان کے اسلامی معاشرے میں مرد اساتذہ کے کالج کے شعبوں کو حوالے کرنا ایک معیوب عمل سمجھا جاتا ہے جہا ںصرف خواتین ہی طالبات ہوں، مزکورہ گرلز کالج میں ہرے بھرے بے شمار تناوردرختوں کو بھی بلا ضرورت کاٹ کر اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بھی تاحال کالج یا ڈائریکٹوریٹ میں جمع نییں کرایا گیا،شدید گرمیوں کے موسم میں یہ درخت طالبات کیلیے قدرتی طور پرکسی نعمت سے کم نہیں تھے۔ قاضی فرحان کے بارے میں اس بات کابھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ ایک معروف نجی کوچنگ سینٹر اسکالر کا بھی مالک ہے دی اسکالر کوچنگ سینٹر میں مزکورہ گورنمنٹ کالج کی طالبات بھی کوچنگ لیتی ہیں توجہ طلب بات یہ ہے کہ کسی بھی سرکاری اسکول یا کالج کے استاد کو نجی کوچنگ سینٹر کے قیام کی اجازت نہیں جبکہ دی اسکالر کوچنگ سینٹر مزکورہ کالج کے بالکل نزدیک ہے، فرحان قاضی کا دو بار اس کالج سے تبادلہ کیا جا چکا ہے لیکن مبینہ طور پر قاضی فرحان بھاری رشوت کے عوض اپنا تبادلہ منسوخ کروادیتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے یہ اسی کالج میں براجمان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں