حیدرآباد،اینٹی انکروچمنٹ سیل نے ناجائز تجاوزات کو دھندہ بنا لیا
شیئر کریں
رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، اینٹی انکروچمنٹ سیل نے ناجائز تجاوزات کو دھندہ بنا لیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف آباد زون فیاض کلیار اور انچارج سٹی ناصر لودھی کی سرپرستی میں وصولیاں، احسان شاہ، وسیم اجمیری، فیصل اور طارق نامی ملازمین ناجائز تجاوزات پر بھاری رقم لینے لگے، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے اینٹی انکروچمنٹ سیل نے ناجائز تجاوزات کو دھندہ بنا لیا ہے، ملنے والے معلومات کے مطابق اینٹی انکروچمینٹ سیل لطیف آباد زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض کلیار کی سرپرستی میں ناجائز تجاوزات رکھنے والے ہوٹلوں، دکانوں، کیبوں، ٹھیلوں سے روزانہ لاکھوں روپے وصول کئے جا رہے ہیں اور گریڈ 1 کے ملازم احسان شاہ، وسیم اجمیری اور غلام فرید لطیف آباد زون کی تمام وصولیاں کرتے ہیں، اسے طرح گریڈ 14 کے سینئر کلرک ناصر لودھی کو کچی آبادی سے تبادلہ کرکے سٹی زون کی انکروچمنٹ سیل کا انچارج بنا دیا گیا ہے، جو کہ فیصل، طارق اور جہانگیر نامی ملازمین کے ذریعے روزانہ لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں، کچھ عرصہ قبل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عدالتی احکامات پر حیدرآباد میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا، تاہم اینٹی انکروچمنٹ سیل بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی غیر موثر کردار کے باعث ضلع انتظامیہ کی کوششیں زائل ہوگئی ہیں، ذرائع کے مطابق سٹی کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات سے ماہانہ کے بنیاد پر بھی منتھلی وصول کی جاتی ہے، جبکہ ناجائز تجاوزات کے باعث شہریوں کا شہر میں چلنا دشوار ہو چکا ہے۔