میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارہ مئی کو خون کی ہولی کھیلنے والی ایم کیوایم مگر مچھ کے آنسو بہاتی ہے، ناصر شاہ

بارہ مئی کو خون کی ہولی کھیلنے والی ایم کیوایم مگر مچھ کے آنسو بہاتی ہے، ناصر شاہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

صوبائی وزیر اطلا عا ت و بلدیا ت سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مفا ہمت کی سیا ست کی ہے لیکن ہما ر ے ساتھ منا فقت کی سیا ست ہو ئی ہے ،جوکچھ اسمبلی میں ہورہاہے وہ طے شدہ اصولوں کے خلاف ہے ،بجٹ اجلا س سے قبل اسمبلی کو پرامن چلانے کے لئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے حز ب اختلا ف کو مد عو کیا تھا جس میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے شرکت کی تھی جبکہ ایم کیو ایم نے شرکت نہیں کی تھی۔اپوزیشن کے اصرارپر سب کوبلایا گیا اور ایک دن بڑھادیا گیا،لیکن شام کوپیغام آیا کہ ایم کیوایم متفق نہیں ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سندھ اسمبلی کے میڈیا کا ر نر پر صو با ئی وزیر معدنیا ت و معدنی تر قی شبیر علی بجا را نی اور صوبا ئی مشیر قا نو ن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب کے ہمر اہ میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم والے حکومتی اراکین کی تقاریرپرشورکرتے رہے اور دودن سے اسمبلی کا ما حول خرا ب کر رہے ہیں۔ آج اسپیکرنے تنبیہ کی لیکن پھربھی ان کا یہ رویہ برقراررہا جس پراسپیکرنے کچھ وقت کے لئے اجلاس ملتوی بھی کیا۔سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری طرف سے بھی بات کی گئی اورمیں خود چل کرگیا کہ جوکچھ کہناہے کہیں جو بھی سوالات اٹھانے ہیں اٹھا ئیں، ہم جواب دیں گے۔صوبا ئی وزیر اطلا عا ت نے کہا کہ کل بجٹ منظو ر ہو جا ئے گا۔انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے ہر سال سینکڑو ں کٹوتی کی تحاریک جمع کرواتے ہیں لیکن اس سال انہو ں نے کو ئی بھی تحریک جمع نہیں کروائی مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ کسی نے ان کے خلاف سازش کی ہے۔ صوبا ئی وزیرا طلا عا ت نے کہا کہ چیئر مین بلا ول بھٹو زر دا ر ی کے ویڑ ن کے مطا بق وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم نے مشکل حا لا ت میں بہترین بجٹ دیا ہے۔رواں ما لی سال میں 80ارب رو پے کم ملے ہیں ان حا لا ت کے با وجو د بہترین بجٹ دیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم مگر مچھ کے آنسو بہاتی ہے کہ کراچی کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا انہوں نے کہا کہ کرا چی کے لئے 991ارب رو پے کی اسکیمو ں پر کا م جا ر ی ہے جبکہ آئندہ مالی سال 2021-22میں کرا چی شہر کے تر قیا تی اسکیمو ں کے لئے 91ارب رو پے رکھے گئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کراچی کے دعویدار تین اضلا ع میں تو ہیں ہی نہیں ، ان کا ملیر،جنوبی اور شرقی میں ایک بھی ایم پی اے نہیں ہے، یہ پھر لسانیت کا بیچ بو رہے ہیں۔12مئی کو خون کی ہولی کھیلی گئی یہ الزام لگاتے ہیں کہ ہم نے کراچی کا معاشی قتل کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم نے تو کراچی میں فزیکل قتل عام کیا ہے۔ اور سینکڑوں لوگوں کو زندہ جلایا گیا۔ جنوبی صوبے کی بات کرکے جناح پور کی بات لے آتے ہیں کراچی کے عوام نے ان کی نفرت کی سیا ست کو دھتکار دیا ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے اور ہمارے ساتھ منافقت کی سیاست کی گئی ہے،ہمیں سازشوں کا مقابلہ کرنا آتا ہے۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جلسے اور ریلیوں کی اجازت دیتے ہیں لیکن قانون کسی کو ہاتھ میںلینے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاون احتجاج میں الطاف حسین کی تصویریں تھیں ،الطاف زندہ باد کے نعرے کیوں لگے۔اردو بولنے والے اس سازش کو سمجھیں، آپ کے جذبات ابھارے جاتے ہیں،سندھی بولنے والے یہ ان سے ضرور پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ اب ایسی سیاست نہیں چلے گی۔ اب صرف پاکستان کی ترقی کی بات ہوگی۔اس موقع پرصوبائی وزیر معدنیات ومعدنی ترقی شبیرعلی بجارانی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے مجھ پر الزام لگائے ہیں کہ میں ڈاکووں کی سرپرستی کرتا ہوں۔ حلیم عادل اپنی باتوں کا ریکارڈ درست کریں۔ہمارے خاندان نے پاکستان بننے سے پہلے اور بعد میں بھی سیاست کی ہے،ہمیشہ میرے والد اور دادا نے شرافت کی سیاست کی ہے۔پاکستان کے قیام میں ہمارے خاندان کا کردار ہے۔ہمارے خاندان نے پورے سندھ کی سیاست کی ہے، ہمارے حلقے کے لوگ ہمیں عزت دیتے ہیں۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اچھے لوگوں کا انتخاب کیا ہے،حلیم عادل اپنا شجرہ نسب لے کر آئیں۔حلیم عادل شیخ کو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں کہ وہ اسمبلی کا ممبر بنا ہے اور اپنے اپوزیشن لیڈر کو ہٹا کراْن کی جگہ بیٹھ گیا۔ایسے انسان کی ذہنیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں ،اْس نے آکر فتنہ پھیلایا ہے۔ وہ اپنا خیال نہیں رکھتے تو اپوزیشن لیڈر کی کرسی کی ہی لاج رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو اپنے وکیل کے ذریعے نوٹس بھجوایا ہے، 15دن میں جواب نہ آنے پر اْن کے خلاف کارروائی کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں