میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان جوہر واٹر بورڈ کا راشی عملہ ناجائز کنکشن دینے میں مصروف

گلستان جوہر واٹر بورڈ کا راشی عملہ ناجائز کنکشن دینے میں مصروف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

واٹر بورڈ کاراشی عملہ بھاری رشوت کے عیوض گلستان جوہر میں کنکشن دینے میں مصروف ،شدید گرمی میں قانونی کنکشن کو کاٹ کر غیر قانونی مکانات اور بنگلوز کو کنکشن دیا جانے لگا گلستان جوہر کے مختلف بلاکوں کے رہائشی واٹر بورڈ کے عملے کی غیر قانونی اقدامات سے شدید پریشان ہے یونیک کلاسک گلستان جوہر بلاک 15کے مکین واٹر بورڈ کے خلاف سراپا احتجاجMDواٹر بورڈ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ؎گلستان جوہر بلاک 15 میں واقع پراجیکٹ یونیک کلاسک کے تقریباً 200 فلیٹ کے لوگوں کے پانی کا جائز کنکشن رات کے اندھیرے میں کاٹ کر بلاک 15 میں واقع AES اسکول، چائنہ کٹنگ کے مکانات اور بنگلوز والوں سے بھاری رشوت کے عیوض بلاک 14 اور 15 کے لائن مین مہتاب، اشرف قریشی، عرفان اور غضنفر جن کا کام ہی بھاری رشوت لے کر ناجائز کنکشن دینا ہے جبکہ پچھلے کئی سالوں سے یہ 14 اور 15 کے لائن مین ہیں اور آنے والے افسران کے بیٹر ہیں کیونکہ جو بھی افسر آتا ہے ان کے بغیر نہیں چلتا کیونکہ یہ علاقے سے واقف ہیں یہی وجہ ہے کہ آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے والا مین کردار مہتاب جو معمولی لائن مین ہے اور آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھتا ہے کیونکہ علاقے میں سیاسی لوگوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے برائے مہربانی چیف جسٹس آف پاکستان، چیئرمین نیب، ڈی جی FIA،وزیر اعلی سندھ،وزیر بلدیات، کمشنر کراچی اور ایم ڈی واٹر بورڈ ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں