میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کا ڈیجیٹل پاکستان پروگرام ،تانیہ ایدروس کی شمولت پر تنازع

وزیر اعظم کا ڈیجیٹل پاکستان پروگرام ،تانیہ ایدروس کی شمولت پر تنازع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں تانیہ ایدروس کی شمولت پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی بنیاد ایک ایسے ادارے کے نام پر رکھی گئی تھی جو کسی قسم کا کوئی منافع نہیں لے گی اور نہ ہی وہ حکومت پر بوجھ بنے گی، لیکن اسے سیکیورٹی ایکس چینچ کمیشن کے سیکشن 42 کے نام پر رجسٹر کیا گیا ہے جس نے کئی سوالات کو جنم دے دیا گیا ہے۔ مقامی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان کو جن لوگوں کے نام پر رجسٹر کیا گیا ہے ان میں تانیہ ایدروس کے علاوہ جہانگیر ترین اور آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے سی ای او مدثر الیاس کا نام بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے مقامی اخبار نے تانیہ ادروس سے بات کی ہے جس پر انہوں نے اخبار کے نمائندے کو بتایا ہے کہ میری شمولیت سے کسی قسم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اس فاؤنڈیشن کا مقصد حکومت کی مدد کرنا تھا، ہم حکومت سے کسی قسم کی کوئی امداد نہیں لیتے۔تانیہ ادروس نے بات کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس پروگرام کے تحت حکومت پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈال رہے، بلکہ وہ تو حکومت کو کئی مقامات پر ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ تانیہ ادروس نے مزید بتایا ہے کہ ہم نے کئی ایسے پروگرام کئے ہیں جن کی مدد سے ہم نے حکومت کو ریلیف دیا ہے۔ جہانگیر ترین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تانیہ ادروس نے بتایا ہے کہ جب اس پروگرام کا آغاز کیا گیا، تب وہ اس پروگرام میں شامل تھے، لیکن بعد میں انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ وہ اپنی کاروباری مصروفیت کی وجہ سے اسے مکمل وقت نہیں دے پا رہے تھے۔انہوں نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے 15 اپریل کو استعفیٰ جمع کروایا تھا جسے منظور کر لیا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے مختلف سوالا اٹھائے جا رہے ہیں۔ خصوصاََ اس حوالے سے بات کی جا رہی ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں شفافیت کا پہلو نظر نہیں آ رہا۔ تا ہم سربراہ تانیہ ادروس نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں