میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسجد الحرام پر حملے کا ناپاک منصوبہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ناکام بنادیا

مسجد الحرام پر حملے کا ناپاک منصوبہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ناکام بنادیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مکہ میں واقع عمارت جوکہ خودکش حملہ آور کے دھماکے سے زمین بوس ہوگئی جبکہ حملہ آور کے جسمانی اعضاء بکھرے پڑے ہیں جبکہ سکیورٹی اہلکار تحقیقات کررہے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں نے مسجد الحرام پر حملے کا ناپاک منصوبہ بنایا تھا جسے سعودی سکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنادیا چھاپے کے دوران دوطرفہ فائرنگ میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایک خاتون سمیت 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا ‘سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کے اس نیٹ ورک نے مسجد الحرام سمیت مقدس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی‘پاکستان سمیت عالم اسلام کے تمام ممالک نے اس ناپاک منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں