میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9شہری جاں بحق( لاہور میں اورنج ٹرین بند)

پنجاب میں بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9شہری جاں بحق( لاہور میں اورنج ٹرین بند)

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن ،سمن آباد اور جوہر ٹائون میں شدید بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوگیا
60 سے زائد گرڈ اسٹیشن ٹرپ،چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت گرگیا، تیز آندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی

لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اپرمال میں 2، لکشمی چوک، مغلپورہ، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوگئی جبکہ سہ پہر 5:08 سے شروع ہونے والی بارش اوسطا 0.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح جیل روڈ، ایئر پورٹ ،گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں ہلکی بارش جبکہ پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن ،سمن آباد اور جوہر ٹائون میں شدید بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، تیز آندھی اور بارش کے باعث این ٹی ڈی سی 220 کے وی بند روڈ، غازی اور کوٹ لکھپت سمیت لیسکو کے 60 سے زائد گرڈ سٹیشن ٹرپ کرنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہی۔قبل ازیں آندھی کے باعث چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، موسم کی خرابی اور آندھی کے بعد میٹرو اورنج لائن ٹرین بند اور سٹیشنز خالی کروا لیے گئے۔اسی طرح رائیونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب تیز آندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 25 سالہ عثمان اور 20 سالہ حسنین شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں