
امریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کی خاطر جنگ بندی کیلئے میدان میں آیا، وزیراعلیٰ سندھ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک افواج نے جب فرانسیسی طیارے اور اسرائیلی ڈرونز گرائے تو امریکا شاید اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے ثالثی کیلیے کودا۔کراچی کے آرٹس کونسل میں معقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں ا?ئی کہ جب بھارت جارحیت کررہا تھا تو امریکا نے اسے پاکستان اور بھارت کا آپسی مسئلہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ دس مئی کو بھارت نے پھر حملہ کیا تو پاکستان نے رسپانس دینے کا فیصلہ کیا، پاک فوج نے اجازت طلب کی اور ہماری افواج پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور جس جس جگہ سے انہوں نے حملہ کیا پاکستان نے صرف انہی آرمی کیمپس کو نشانہ بنایا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص صرف تین گھنٹے جاری رہا اور پھر سوا آٹھ بجے امریکا سے کال آئی اور کہا کہ ہندوستان جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ جب شروع ہوئی تو امریکا نے کہا کہ یہ ہمارا نہیں بلکہ دونوں ممالک کا آپس کا مسئلہ ہے، مجھے لگتا ہے فرانس کے جہاز گرے تو بھارت نے فرانس کو رسوا کروا دیا، پھر اسرائیل کے ڈرون بھیجے ہم نے وہ بھی گرا دیئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امریکا نے بھی جنگ کے دوران بھارت کو بہت کچھ دیا ہوا ہوگا، شاید اسی لیے امریکا کو بیچ میں جنگ بندی کرنے آنا پڑا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ کہیں ہماری بھی مٹی پلید نہ ہوجائے اور پھر جنگ بندی کروادی گئی۔