میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کا نیا دورشروع

غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کا نیا دورشروع

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل وارکیبنٹ کی طرف سے مذاکراتی وفد کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے اور ثالثوں (مصر، قطر اور امریکہ)کے ذریعے قیدیوں کی ڈیل پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے بعد ایک اعلیٰ سطحی مصری ذریعے نے اس معاملے کی مزید وضاحت کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا موقف ابھی بھی جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے کسی معاہدے تک پہنچنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔دریں اثنا مصر کے دو سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قاہرہ اپنی ثالثی کی کوششوں کے بارے میں شکوک و شبہات کے باوجود جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے بات چیت میں مدد کے لیے پرعزم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاہرہ مذاکرات کے نئے دور کی تاریخ طے کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے انکشاف کیا کہ مصری ثالثوں کو اسرائیلی سکیورٹی حکام کی فون کالز موصول ہوئیں، جس میں انہوں نے جنگ بندی کی مساعی میں قاہرہ کے کردار کے لیے شکریہ ادا کیا۔متعلقہ سیاق و سباق میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے کے سربراہ غزہ مذاکرات کے لیے چند ہی دنوں میں خطے میں واپس آئیں گے ۔حالیہ عرصے کے دوران خاص طور پر رفح کے مشرق میں اسرائیلی زمینی دراندازی کے بعد سے مصری اور اسرائیلی فریقوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اور غزہ کی پٹی کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کو بند کرنے کی وجہ سے باہمی الزامات کا سامنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں