میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹر بینک،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 20 روپے

انٹر بینک،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 20 روپے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کرنسی ڈیلر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سپلائی میں کمی اورڈالر کی افغانستان اسمگلنگ کو قرار دے رہے ہیں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر دو سو ستاسی اور اوپن مارکیٹ میں 308 روپے سے تجاوزکرگیا۔کرنسی ڈیلرز بیس روپے کے اس فرق کی وجہ سپلائی اور ڈیمانڈ میں کمی کو قرار دے رہے ہیں ان کے نزدیک اسمگلنگ کو روکنا اور افغانستان و ایران کے ساتھ تجارت کو مقامی کرنسی میں کرنا ہوگا تاکہ ڈالر پر دباو کم ہوسکے ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے نے تاجروں کی نیندیں اڑا دی ہیں اورانہیں خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت تین سو بیس روپے سے بھی تجاو زکرسکتی ہے۔کرنسی ڈیلرظفرپراچہ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں فرق کی وجہ اس کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہے سٹہ باز دوبارہ سرگرم ہیں افغانستان میں ریٹ بڑھا ہوا ہے جس کی وجہ سے گرے مارکیٹ دوبارہ فروغ پارہی ہے ۔ سابق صدر کراچی چیمبر عبداللہ ذکی نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اس فرق کو فوری ختم کیا جائے بصورت دیگر اس سے سرگرمیاں متاثر ہونگی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں