میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد ہمارے نمبرز یادہ ہیں، حافظ نعیم الرحمن

مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد ہمارے نمبرز یادہ ہیں، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں یوسی ، ٹائون اور سٹی کونسل میں مخصوص نشستوں کے انتخابات میں تمام نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں جن میں گورننگ امیدواران بھی شامل ہیں، ہر سطح کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست کو بھی حتمی شکل دے کرجمع کرا دی گئی ہے،سٹی کونسل کی 62نشستوں پر فارم جمع کروائے گئے ہیں جن میں 37خواتین ،8نوجوان ، 7مزدور ،6اقلیتی ، 2معذور اور 2خواجہ سرا شامل ہیں ، علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے بھی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن ادارہ نور حق میں مخصوص نشستوں پر حصہ لینے والے مختلف امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے بھر پور اعتماد اور یقین کا اظہار کیا کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات کے نتائج کے بعد بھی عددی اعتبار سے ہمارے ہی نمبر سب سے زیادہ ہوں گے اور ایک بار پھر ہماری اکثریت واضح ہو جائے گی ، معلوم نہیں کیوں اس واضح صورتحال کے باوجود پیپلز پارٹی اپنی اکثریت کا دعویٰ کررہی ہے اور اپنا میئر لانے کی باتیں کر رہی ہے ،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے نمبرز کے بعد پیپلز پارٹی کا اپنی اکثریت کا دعویٰ ناقابل فہم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں