میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات کی اندھیرنگری،5کروڑ کی رقم سماجی تنظیم کے نام پر من پسند شخص کو جاری

محکمہ ماحولیات کی اندھیرنگری،5کروڑ کی رقم سماجی تنظیم کے نام پر من پسند شخص کو جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ ماحولیات سندھ کی جانب سے رواں مالی سال میں ایک تنظیم کو کروڑوں روپے جاری کردیے ہیں، تنظیم نے رقم کچھ ماہ میں خرچ کرکے اڑا دیے،5 کروڑ کچھ ماہ میں خرچ ہونے کے دعوے کے بعد شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق محکمہ ماحولیات سندھ نے مالی سال 2021-22 کے دوران سندھ گرین فنڈ کیلئے 5 کروڑ 11 لاکھ 09 ہزار روپے مختص کئے ، بعد میں محکمہ نے 5 کروڑ روپے محکمہ خزانہ سے جاری کروادیے، دلچسپ بات یہ سامنے آئی ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں جاری ہونے والی رقم دوسری سہ ماہی میں ہی خرچ ہوگئی ہے۔ محکمہ ماحولیات سندھ نے یہ واضح نہیں کیا کہ 5کروڑ روپے کس سماجی تنظیم کو جاری کئے گئے ہیں اور اس کیلئے کیا شرائط عائد کی گئی ہیں،محکمہ ماحولیات سندھ نے تنظیم کا نام خفیہ رکھا ہے۔ محکمہ ماحولیات سندھ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کراچی کا انتظامی کنٹرول رکھنے والی اہم شخصیت نے اپنے من پسند شخص کو محکمہ ماحولیات سندھ سے 5 کروڑ روپے جاری کروائے ہیں، ایک عالمی ادارے سے منسلک رہنے والے من پسند شخص نے کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے، ساحل سمندر پر شروع کئے گئے پروجیکٹ کو کراچی کو حکومت سندھ کی اہم شخصیت کی مکمل حمایت حاصل ہے، اہم شخصیت5کروڑ جاری کروانے کیلئے محکمہ ماحولیات کے ایک سابق سیکریٹری سے مسلسل رابطے میں رہی اور رقم کا چیک حاصل کرنے کیلئے من پسند شخص سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی (سیپا) پہنچا ، سابق سیکریٹری کی ہدایت پر اکائونٹنٹ نے 5 کروڑ کا چیک من پسند شخص کے حوالے کیا، رقم سماجی تنظیم کے نام پر من پسند شخص کو جاری کروانے میں ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل کا بھی کردار ہے۔ افسر کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات سندھ سے 5 کروڑ روپے گرانٹ کے طور پر جاری کرنے کے حوالے قانونی لوازمات پوری کرنے ، رقم شفاف طریقے سے خرچ کرنے کے حوالے سے شکوک شبہات پیدا ہوئے ہیں کیونکہ گرانٹ جاری کرنے کا معاملہ انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے، محکمہ کے صرف چند افسران 5کروڑ جاری ہونے کا علم رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں