میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمزور طبقے کو نظر انداز کر نے والا ملک ترقی نہیں کر سکتا ،وزیر اعظم

کمزور طبقے کو نظر انداز کر نے والا ملک ترقی نہیں کر سکتا ،وزیر اعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کمزور طبقے کو نظر انداز کر نے والا ملک ترقی نہیں کر سکتا، کورونا کے دوران احساس پروگرام کو چوتھا کامیاب پروگرام سمجھا گیا، احساس پروگرام کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے، اگر ہم احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا۔پیر کواحساس بچت بنک اکائونٹ پروگرام کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈ بنک کی جانب سے احساس پروگرام کو سیفٹی نیٹ کا کووڈ کے دوران دنیا کا چوتھا بہترین پروگرام قرار دینے کے اعزاز کے حصول پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر،احساس کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران امیر اور غریب تمام ممالک میں لاک ڈائون سے سب سے زیادہ غریب متاثر ہوا،دنیا میں ا س دوران کروڑوں لوگ غربت کی نچلی سطح پر آگئے،سب سے زیادہ کمزور اور دیہاڑی ڈار طبقہ متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے فوری اور شفافیت سے متاثر طبقہ کی مدد کی ان میں ورلڈ بنک کے مطابق چوتھے نمبر پر پاکستان ہے،اگر یہ فوری طور پر یہ پروگرام نہ دیا ہوتا تو 25 فیصد غربت کا شکار ملک پاکستان میں غریب لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہوتا،اس پروگرام میں سیاسی بنیادوں پر کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا گیا،اس پروگرام میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اور مستحق لوگوں کی مدد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ احساس اکائونٹ کی دووجہ سے اہمیت ہے اس میں ایک بینکنگ سسٹم میں زیادہ سے زیادہ رجسٹریش ہے اس سے غربت میں کمی آئے گی اور دوسرااس سے خواتین کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،زیادہ سے زیادہ لوگ مالایات نظام میں آنے سے غربت میں تیزی سےکمی اتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں