ہمیشہ سے ہی پاکستان جانے کی خواہشمند ہوں' راکول پریت
ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
بھارت کی مشہور اداکارہ راکول پریت سنگھ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی پاکستان جانے کی خواہشمند ہوں۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فلم سردار کا گرینڈ سن میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ راکول پریت سنگھ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی پاکستان جانے کی خواہشمند ہوں اور لاہور دیکھنا چاہتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میرے دادا تقسیمِ ہند کے وقت پاکستان سے بھارت منتقل ہوگئے تھے اور پھر زندگی بھر لاہور جانے کی خواہش کرتے رہے لیکن فوج میں نوکری کرنے کی وجہ سے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔راکول پریت سنگھ کے علاوہ اداکار ارجن کپور اور نینا گپتا کے خیالات بھی کچھ ایسے ہی ہیں۔