میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی شہری عظمیٰ کوواپس وطن جانے کی اجازت مل گئی

بھارتی شہری عظمیٰ کوواپس وطن جانے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی شہری عظمیٰ کو وطن واپس جانے کی اجازت دے دی، جبکہ یہ بھی کہا کہ اگر وہ اپنے شوہر طاہر علی سے بات نہیں کرنا چاہتی تو عدالت زبردستی نہیں کرے گی بھارتی شہری عظمیٰ اور پاکستانی شہری طاہر علی کی شادی کے تنازع پر دائر درخواستوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئیاسلام آباد ہائی کورٹ میں عظمیٰ نے بھارت واپس جانے کی درخواست دائر کی تھی، جبکہ طاہر علی نے اپنی درخواست میں عظمی سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھاسماعت کے لیے بھارتی شہری عظمی کو سخت سیکورٹی میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچایا گیا، جبکہ عظمیٰ کمرہ عدالت میں گر کر بے ہوش بھی ہوگئی تھی ،عظمیٰ کے وکیل نے بتایا کہ شدید ذہنی دباو¿کے باعث عظمیٰ کی حالت خراب ہوئی تھی ۔جب عدالت نے عظمیٰ سے استفسار کیا کہ کیا وہ اپنے شوہر سے ملاقات کرنا چاہتی ہے تو عظمیٰ نے کہا کہ وہ اس سے بات نہیں کرنا چاہتی اس کے بعد عدالت نے کہا کہ اگر عظمیٰ ملاقات کرنا نہیں چاہتی تو کوئی زبردستی نہیں کرسکتا۔عدالت نے عظمیٰ کی بیٹی کی میڈیکل رپورٹ کومدنظررکھتے ہوئے بھارت جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ،عظمیٰ کے وکیل نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ شادی کوہی نہیں مانتی توملاقات کی بات تو ممکن نہیں،طاہر علی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آڈر کیا ہے کہ عظمیٰ بھارت جا سکتی ہے لیکن کہیں بھی نہیں کہا کہ یہ نکاح نامہ جعلی ہے ،ہم کیس کو مزید آگے چلانا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں