میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز اور شہباز میں جھگڑا چل رہا ہے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ

نواز اور شہباز میں جھگڑا چل رہا ہے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان جھگڑا چلنے کا دعوی کر دیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بھائی نے دھوکا دیکر نواز شریف سے وزارت عظمی چھین لی ۔ شہباز شریف کسی کی گود میں بیٹھ کر کسی اور کی فرمائش پر حکومت کر رہے ہیں ۔ ان کا وزیر خزانہ اپنا ہے نہ وزیرِداخلہ ہے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ن لیگ میں رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر، جاوید لطیف اور سعد رفیق الگ گروپ ہے جو شہباز شریف کو تسلیم نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ نواز شریف ہوگا تو ہماری حکومت ہو گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف یہاں کاروبار کرنے آئے تھے۔ انہوں نے پاکستان کو کاروبار کا حب بنایا ہوا ہے، یہاں سے فائدہ اٹھا کر واپس چلے جاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں