کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2ریکارڈ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2ریکارڈ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں ملیر، لانڈھی، قائد آباد اور سپرہائی وے سمیت اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیمامرکز محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ رات 8بج کر 50منٹ پرریکارڈ ہوا،ز زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی جس کی وجہ سے خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر کا ضلع ملیر تھا۔