میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ،صدر کے خلاف مواخذہ، حکومتی اتحاد کا عید کے بعد بڑی بیٹھک پر غور

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ،صدر کے خلاف مواخذہ، حکومتی اتحاد کا عید کے بعد بڑی بیٹھک پر غور

جرات ڈیسک
پیر, ۲۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

عید کے بعد اتحادی جماعتوں کے سربراہ اور پارلیمانی لیڈرز نے بڑی بیٹھک لگانے پر غور شروع کردیا ہے جس میں صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے سمیت پی ٹی آئی کے ممکنہ اسلام آباد مارچ پر حکمت عملی بنائی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں بالخصوص (ن ) لیگ کو ایوان صدر سے تعاون نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ، جس کی وجہ حکومتی جماعت (ن) لیگ اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان اور دونوں ایوانوں میں موجود پارلیمانی لیڈرز کی بیٹھک بلانے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی اور صدرعارف علوی، چیئرمین سینیٹ کے مستقبل پر بھی فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کا یہ اجلاس انتہائی اہم ہوگا، جس میں حکومتی اتحاد عارف علوی کے متبادل پربھی غور کریگا، حکومت کے سامنے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف نے صدارت کی خواہش کردی۔ذرائع کے مطابق صدر کیخلاف مواخذے کیلئے حکومتی اتحاد کوعددی اکثریت تاحال حاصل نہیں، اس سلسلے میں حکومتی اتحاد میں نمبر گیم کیلئے مستعفی اراکین پر کام کرنے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں قانونی ماہرین سے رائے بھی لی جائے گی اور صدر پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ بڑھانے کے نکات بھی زیرغورآئیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں