میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر غیرقانونی تقرری کا انکشاف

سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر غیرقانونی تقرری کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی تربیت کرنے والے ادارے پائیٹ میں ڈائریکٹر جنرل کی تقرری میں قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں، سبجیکٹ اسپیشلسٹ کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر غیرقانونی ترقی دینے کے پائیٹ میں ڈی جی تعینات کردیا گیا، ادارے کے ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی۔جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے ماتحت پرونشل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچر ایجوکیشن (پائیٹ)میں گریڈ 20 کے افسر عبدالمجید بھرٹ کی تقرری ادارے کے قوائد و ضوابط، سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی خلاف ہونے کا انکشاف ہوا ہے، عبدالمجید بھرٹ بنیادی طور بیورو آف کریکیولم جامشورو میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے طور پر تعینات رہے، عبدالمجید بھرٹ کمپیوٹر کے سبجیکٹ اسپیشلسٹ ہیں اور ان کو ڈپٹی ڈائریکٹر (کمپیوٹر)بیورو آف کریکیولم اینڈ ایکسٹیشن ونگ میں ترقی دی گئی جو کہ خلاف ضابطہ ہے، سبجیکٹ اسپیشلسٹ کو سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے طور پر ترقی دی جاسکتی ہے لیکن عبدالمجید بھرٹ پر نوازش کرکے کو ایڈمن کیڈر میںترقی دی گئی،پائیٹ کے28جولائی 2011 کو نوٹیفائی کئے گئے قوانین کے مطابق پائیٹ میں ڈرائریکٹرز یا ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 17 میں17 سالہ تجربے یا گریڈ 18 میں 12 سال کے تجربے کے بعد ڈی جی تعینات کیا جاسکتاہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے قوانین کے مطابق بیورو آف کریکیولم کے افسران اور ملازمین پائیٹ، جبکہ پائیٹ کے ملازمین کو بیورو آف کریکیولم میں تعینات نہیں کیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم جاری کررکھا ہے کہ ایک محکمے یا ایک ادارے کے ملازمین کو دوسرے محکمے یا ادارے میں تعینات نہیں جاسکتا۔ پائیٹ میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر خلاف ضابطہ تقررری پر ادارے کے ڈائریکٹرز، سینئر انسٹرکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز، ایجوکیشن ٹیکنالوجسٹ اور دیگر ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے، ڈی جی پائیٹ اور لوئر اسٹاف میں کشیدگی پائی جاتی ہے، لوئر اسٹاف کے ملازمین نے 2 دن پہلے حیدرآباد میں ایک اجلاس کے دوران مسائل حل نہ ہونے پر ڈی جی عبدالمجید بھرٹ کے خلاف سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کی دھمکی دے دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں