میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کی خطرناک لہر پر وزیراعظم کی بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی

کورونا کی خطرناک لہر پر وزیراعظم کی بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں کورونا کی خطرناک لہر پر بھارتی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی خطرناک لہر سے مقابلہ کرنے والے بھارتی شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوس اور دنیا بھر میں جولوگ وبا سے نبردآزما ہیں ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں انسانیت کو درکار اس عالمی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ایک ارب ڈالر سے زائد فنڈز موصول ہوچکے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الحمدللہ!روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ فنڈز موصول ہوچکے، زبردست رسپانس پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ۔انہوں نے کہا کہ 8 ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم موصول ہوئی، کم وقت میں بڑا سنگ میل حاصل کرنے پر اسٹیٹ بینک کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں