میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کھٹائی میں پڑ گئی

عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کھٹائی میں پڑ گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

جہانگیر ترین سے ملاقات کی تو یہ تاثر ابھرے گا کہ حکومت نے کرپشن سے مفاہمت کرلی ، کرپشن اور منی لانڈرنگ پکڑے جانے پر ترین حکومت کو بلیک میل کر رہا ہے، وفاقی وزرا نے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے ارکان ِقومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔جس سے جہانگیر ترین اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کھٹائی میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے متعدد ارکان قومی اسمبلی اور وفاقی وزیروں نے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین کیساتھ ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیا۔پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جہانگیر ترین ملاقات سے منفی پیغام جائے گا اور یہ تاثر ابھرے گا کہ حکومت نے کرپشن سے مفاہمت کرلی ہے۔ان ارکان کا موقف ہے کہ ترین گروپ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ثبوت مل چکے ہیں اور ترین حکومت کو بلیک میل کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے اس سلسلے میں سخت ترین موقف اختیار کیا ہے۔دوسری جانب ترین گروپ کا کہنا ہے کہ انہیں 45 صوبائی و قومی ارکان کی حمایت حاصل ہے اور مزید ارکان رابطے میں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں