اسپاٹ فکسنگ کیس؛ ناصر جمشید نے معطلی کو چیلنج کردیا
منتظم
منگل, ۲۵ اپریل ۲۰۱۷
شیئر کریں
لاہور(ویب ڈیسک) ناصرجمشید نے پی سی بی کے نوٹس آف ڈیمانڈ پر جواب جمع کروادیا ہے ان پر پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے تحقیقات میں عدم تعاون اور تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ناصر جمشید نے اپنے وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا ہے جس میں انہوں نے پی سی بی کی جانب سے اپنی عبوری معطلی کو چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ معطلی سے کیریئر متاثر ہو رہا ہے۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی ایماء پر برطانیہ کی نیشنل کرائمز ایجنسی پہلے ہی تحقیقات کر رہی ہے، پی سی بی کی انکوائری سے این سی اے کی انکوائری متاثر ہوگی۔ اس لیے این سی اے کی تحقیقات کے بعد پی سی بی تحقیقات کرے تو بہتر ہو گا۔