میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کے لیے اکٹھا ہونا پڑے گا،بلاول بھٹو

سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کے لیے اکٹھا ہونا پڑے گا،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

وزیراعظم سے کہا ہے سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے پیپلز پارٹی جو کر سکتی ہے وہ کرے گی، وزیراعظم ایک مہینے کے بعد ہی سہی ایک میٹنگ اور بلائیں، امید ہے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرسکیں گے
دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا، تمام جماعتوں کو ذاتی مسائل کی بجائے ملک اور قوم کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا، ہماری سیاست میں تقسیم ہے ، قومی معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل ہوگیا ، گورنر ہاؤس لاہور میں گفتگو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا نا گزیر ہے ، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں وہ تنگ نظری کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچیں۔گورنر ہاؤس لاہور میں دعوت افطار سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کے لیے اکٹھا ہونا پڑے گا، عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونا چاہیے ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا، تمام جماعتوں کو ذاتی مسائل کی بجائے ملک اور قوم کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا، ہماری سیاست میں تقسیم ہے ، قومی معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملکی سیاست میں پیپلز پارٹی کا کردار بڑا اہم ہے ، سارا پاکستان ایک پیج پر ہو تاکہ ہم مل کر مقابلہ کریں، ایک بار پھر عالمی سازشوں کا مقابلہ کریں گے ، پاکستان دہشت گردی کی صورت میں مشکلات کا سامنا کررہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مشکلات کا حل نکالا جائے ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مقابلہ کریں گے ، وزیراعظم سے کہا ہے سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے پیپلز پارٹی جو کر سکتی ہے وہ کرے گی،آپ نے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول کر رکھنے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم ایک مہینے کے بعد ہی سہی ایک میٹنگ اور بلائیں، امید ہے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرسکیں گے ، امید کرتا ہوں پیپلز پارٹی کے کارکن مشکل سیاسی صورتحال میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں