میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے، نیویارک روٹ پر پروازوں میں کروڑوں روپے کا نقصان

پی آئی اے، نیویارک روٹ پر پروازوں میں کروڑوں روپے کا نقصان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

پاکستان نیویارک روٹ پر مجموعی طور پر 86کروڑ 80 لاکھ روپے نقصان ہوا
نقصان کے باوجود انتظامیہ نے سال 2017تک پروازیں جاری رکھیں، رپورٹ

پی آئی اے کو نیویارک روٹ پر پروازوں میں کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا، اعلیٰ حکام نے انکوائری اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کر دی۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن کے سال 2015 سے 2019 تک ریکارڈ کے جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال 2015میں پی آئی اے کو پاکستان نیویارک روٹ پر 9کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، نقصان کے باوجود پی آئی اے انتظامیہ نے سال 2017تک پروازیں جاری رکھیں جس کے بعد اکتوبر 2017 میں پروازیں بند کیں لیکن پی آئی اے کو پاکستان نیویارک روٹ پر مجموعی طور پر 86 کروڑ 80 لاکھ روپے نقصان ہوا۔ افسران کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے نقصان کے باوجود فلائیٹ آپریشن بند کیا اور نقصان کے خاتمے کے لئے نہ کوئی منصوبہ بندی کی، انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پاکستان نیویارک روٹ پر کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ اعلیٰ حکام نے انتظامیہ کو نقصان کے متعلق آگاہ کیا جس پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اوپن اسکائے پالیسی، گلف کے ایئرلائنز کے کم کرایوں اور مانچسٹر اسٹیشن ٹرانزٹ کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا نیویارک روٹ کمزور ہو گیا اور نقصان ہوا۔ افسران کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کا جواب مطمئن کردہ نہیں کیونکہ برینڈ، سیلز، مارکیٹنگ اور روینیو ڈپارٹمنٹس کی موجودگی کے باوجود مسافروں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ نقصان کم کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ، جس پر اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے اور پی آئی اے سے ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں