میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں آٹا سستا فروخت کرنے پر پابندی لگ گئی

کراچی میں آٹا سستا فروخت کرنے پر پابندی لگ گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر قائد میں آٹا سستا فروخت کرنے پر بھی پابندی لگ گئی ہے، کمشنر کی ٹیم نے ایک دکاندار پر جرمانہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوڑیا بازار میں سستا آٹا فروخت کرنے پر کمشنر کی ٹیم نے دکان دار پر جرمانہ کر دیا۔ہول سیل گروسرز نے جرمانوں پر احتجاج کیا اور ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے، چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرئوف نے کہا کہ کمشنر کی ٹیم نے سستا آٹا فروخت کرنے پر جرمانہ کر دیا ہے، آٹے کی سرکاری قیمت 123ہے، ہم 115میں فروخت کر رہے تھے۔چیئرمین ہول سیل گروسرز نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بھی غریبوں کو سستا آٹا دینے پر جرمانہ کرنا ظلم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں