میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں انوکھا نوسرباز گروہ سرگرم

کراچی میں انوکھا نوسرباز گروہ سرگرم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں انوکھا نوسرباز گروہ سرگرم ہوگیا، صدر اور اولڈسٹی ایریا میں شہریوں کی نظربندی کر کے لوٹ مار کی انوکھی وارداتیں سامنے آگئیں۔پولیس کے مطابق گروہ نے 3 ماہ کے دوران مختلف دکانوں، دفاتر میں ایسی ہی وارداتیں کیں، گزشتہ روزگروہ کے کارندے دوبارہ نظر آئے تو شہریوں نے پکڑ لیا۔شہریوں نے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ شہری کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کے کورئیردفترمیں اس گروپ نے نظربندی کرکے واردات کی، مجھے نوٹوں کی سیریل دکھائی اور پیسے لیتے گئے اور میں دیتا گیا، نہیں معلوم تھاکہ مجھ سے کیوں پیسے لے رہے ہیں لیکن میں دیتاجارہا تھا، گروپ کے کارندے گئے توکچھ دیربعدہوش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گروپ میں باپ بیٹا اور اسی کے رشتہ دار شامل ہیں جن سے تفتیش کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں