میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں کورونا کے مزید 10 مریض صحت یاب

سندھ میں کورونا کے مزید 10 مریض صحت یاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ میں کورونا کے مزید دس مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد چودہ ہوگئی ۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ دس مریض صحت یاب ہوگئے ہیں،الحمد اللہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد اب چودہ ہوگئی ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق صحت یاب ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی ہے ،سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد چار سو دس ہے جن میں سے چودہ افراد صحتیاب جب کہ ایک مریض کا انتقال ہوچکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں