میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کا مہنگا ترین کبوتر17 لاکھ پائونڈ میں نیلام

دنیا کا مہنگا ترین کبوتر17 لاکھ پائونڈ میں نیلام

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

دنیا کا سب سے مہنگا ترین کبوتر17 لاکھ پائونڈ میں نیلام کردیا گیا ۔کبوتروں کی نیلامی کرنے والے ادارے پیپا کے مطابق تین بار طویل سفر کی دوڑ کے فاتح کبوتر ارمانڈو کو نیلام کردیا گیا ۔ چین سے تعلق رکھنے والے کبوتر کے ایک شوقین نے اس کو 17 لاکھ پائونڈ میں خرید لیا ۔نیلام گھر پیپا نے ارمانڈو کو طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بہترین کبوتر قرار دیا،اس کبوتر کو اس کی رفتار کی وجہ سے برطانوی فارمولہ کار ریسر کے فاتح کے نام پر کبوتروں کا لیوس ہیملٹن کا نام بھی دیا گیا ۔یادرہے کہ کبوتر ارمانڈو مسلسل تین بار طویل پرواز کی عالمی ریس کا چیمپیئن ہے ۔ارمانڈو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ایک گھنٹے میں نیلامی مکمل ہوگئی اور یہ اب تک فروخت ہونے والا سب سے مہنگا کبوتر ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں