امریکا،کیلیفورنیا میں نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگا دی
ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا ریاست کیلیفورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو Escondido میں واقع مسجد کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی، مسجد میں موجود افراد نے فورا ً اقدامات کرتے ہوئے آگ بجھا ئی۔رات سوا 3 بجے لگائی گئی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مسجد کے بیرونی حصے کونقصان پہنچا ۔مسجد کو آگ لگانے کا ملزم فرار ہو گیا ، جس نے جاتے ہوئے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے ۔