ضلع ویسٹ منشیات اسمگلنگ، گٹکا ماوا کا گڑھ بن گیا
شیئر کریں
تھانہ اورنگی میں تعینات چند کالی بھیڑوں اور پرائیویٹ بیٹر کی سرپرستی میں منشیات کی فروخت عروج پر
تمام جرائم کی رقم اے ایس آئی نصیر تنولی اور تھانہ ایس ایچ او تک پہنچائی جاتی ہے، پرائیویٹ بیٹر بلال محسن
(رپورٹ؍ ایم جے کے)ضلع ویسٹ’ منشیات اسمگلنگ، گٹکا ماوا فروشی پر پابندیوں کے باوجو منشیات کا گڑھ بن گیا، تھانہ اورنگی میں تعینات چند کالی بھیڑوں اور پرائیویٹ بیٹر کی سرپرستی میں منشیات فروشی عروج پر، تمام جرائم کی رقم ایس ایس پی ویسٹ آفس میں اے ایس آئی نصیر تنولی اور تھانہ ایس ایچ او اورنگی تک پہنچائی جاتی ہے، پرائیویٹ بیٹر بلال محسن عرف علی، پرائیویٹ بیٹر ایس ایچ او اور ایس ایس پی کے نام پر منشیات و گٹکا ماوا فروش، نان کسٹم چھالیہ اسمگلر، جوا سٹہ سمیت متعدد جرائم چلانے کی مد میں "ہفتہ 65 لاکھ روپے” میں ڈیل فائنل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ضلع ویسٹ آفس کے پڑوس میں واقع تھانہ اورنگی میں تعینات چند کالی بھیڑوں نے چھالیہ اسمگلر، منشیات و گٹکا ماوا فروش سمیت متعدد جرائم پیشہ افراد سے دوستی کر لی، ایس ایس پی ویسٹ کے نام پر ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن ارشد علی خان کی ناک کے نیچے جرائم کا بازار گرم اور اعلیٰ انتظامیہ سمیت بلخوص ڈی آئی جی ویسٹ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی کھلی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، پرائیویٹ بیٹر ایس ایچ او اور ایس ایس پی کے نام پر منشیات و گٹکا ماوا فروش، نان کسٹم چھالیہ اسمگلر، جوا سٹہ سمیت متعدد جرائم چلانے کی مد میں ہفتہ 65 لاکھ روپے میں ڈیل فائنل کر لی، اندرونی ذرائع کے مطابق مشہور بدنام زمانہ نان کسٹم چھالیہ اسمگلر فاروق سے 3 لاکھ 40 ہزار، مشہور گٹکا ماوا اور منشیات فروش ظفر جیالا، شہزاد بھنگی، اظہر مُلا سے آئس اور کرسٹال فروخت کرنے کی مد میں 2 لاکھ 60 ہزار ، سیکٹر 12 مشہور شراب ڈیلر اور پولیس کا مخبر خاص سفید کرولا گینگ کا سرغنہ کامران عرف گاما 1 لاکھ 55 ہزار طے، گزشتہ ماہ مایوس متاثرہ شہری کو سٹی کورٹ کی عدالت نے کامران عرف گاما کے خلاف پٹیشن نمبر 2026؍435 پر ایف آئی آر آرڈر دے دیا جبکہ متعلقہ تھانہ اور پولیس بیٹر شہری کو ڈرا دھمکا کر صلح کرنے کا بول رہے ہیں، شراب ڈیلر کامران عرف گاما ضیاء الدین والے شراب خانے کا ڈیلر لکشمن داس کا خاص کارندہ ہے۔ اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن ساڑھے 8 پیٹرول پمپ کے سامنے مشہور گٹکا فروش صدام عرف موٹا 45 ہزار ہفتہ، سیکٹر 13 ببلی ہوٹل کے سامنے رئیس عرف بابا گٹکا ماوا فروشی کی مد میں 2 لاکھ 50 ہزار، اورنگی نمبر ساڑھے 8 میں اسد اور عمیر لنگڑی ایک کیبن کے 25 ہزار، سیکٹر 12 میں نعمان ماوے والا اور بنگالی پاڑہ میں مشہور گٹکا فروش حسنین یوسف عرف نونیا 2 لاکھ 70 ہزار، اورنگی سیکٹر ساڑھے 8 احمد ارسلان اور حیدر فی کیبن 35 ہزار، اورنگی ٹاؤن قطر موڑ پیٹرول پمپ کے اطراف ٹونی ماوے والا اور پیٹرول پمپ کے پیچھے عمران کالا، فاروق اعظم مسجد شاہ فیصل محلہ میں بوبی ماوے والا 4 لاکھ 30 ہزار ہفتہ میں تھانہ اورنگی ٹاؤن سے مؤکل حاصل کر لی ہے، تھانہ اورنگی کی حدود بلوچ گوٹھ میں صابر اور سوالی بینک کے نیچے عقیل اور کشتی بلڈنگ کے اطراف چرس کا کاروبار عروج پر ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ پرائیویٹ بیٹر بلال محسن عرف علی کا کہنا ہے کہ تمام جرائم سے بیٹ کی رقم ایس ایس پی ویسٹ آفس میں اے ایس آئی نصیر تنولی اور ایس ایچ او اورنگی کے دفتر تک پہنچائی جاتی ہے، بیٹر بلال محسن عرف علی نے مزید انکشاف کیا کہ بیٹ وصولی کی نگرانی کے لیے شاہین فورس کا اہلکار نیازی عرف شاہ جی اور شہباز عرف چھوٹا کو بھی بیٹ جمع کرنے کے کام میں لگایا ہوا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ جواری علی سیٹھ عرف ابا جی نے 5 لاکھ ہفتہ کے عوض ایس ایچ او اورنگی سے جواء سٹہ، چلانے کا بھی مؤکل حاصل کر لیا ہے، علاقہ مکین اورنگی نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی ویسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او اورنگی، اے ایس آئی نصیر تنولی، شاہین فورس اہلکار نیازی عرف شاہ جی، بیٹر شہباز عرف چھوٹا اور مین پرائیویٹ بیٹر بلال محسن عرف علی کی تحقیقات کروائی جائیں اور علاقے میں جرم کا کاروبار چلانے والے بھیڑیوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔


