میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کٹھ پتلی جماعت کے سوا،پیپلز پارٹی کا کوئی مخالف نہیں،بلاول بھٹو

کٹھ پتلی جماعت کے سوا،پیپلز پارٹی کا کوئی مخالف نہیں،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ،پیپلز پارٹی کے لئے کٹھ پتلی جماعت سمیت کوئی سیاسی مخالف نہیں،پیپلز پارٹی کو کہا جاتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مخالف اور جمہوریت کی حامی ہے، پیپلز پارٹی نے روٹی، کپڑا اورمکان کے لئے سیاست کی، ہم نے اپنے اصولوں کی وجہ سے شہادتیں قبول کیں، ہمارے مخالفین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈٹ کر مخالفت کی،ہم پر تنقید ہوئی کہ بی آئی ایس پی پروگرام سیکرپشن ہوگی، لیکن دنیا مانتی ہے کہ بی آئی ایس پی شفاف ترین پروگرام ہے،امیر آدمی کے پاس سب جتنا پیسا ہوتا ہے وہ اتنا ہی کنجوس ہوتا ہے، پیسہ غریبوں کے پاس جاتا ہے تو ہزاروں لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے، معیشت کو فائدہ ہوتا ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنیکی کوشش کرنے والے ناکام رہے، یہ پروگرام چلتا رہے گا اور غریب خواتین کو فائدہ ملتا رہے گا، چھوٹے زمینداروں کیلئے سندھ حکومت ایک پروگرام شروع کر رہی ہے، اس پروگرام کے تحت چھوٹے زمینداروں کو بیج کی قیمت دی جائے گی۔سندھ اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی نادرا کے ذریعے ڈائنامک رجسٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تین نسلوں کی جدوجہد کے دوران اگر ایک ایسا کام ہے جس پر ہم سب سے زیادہ فخر کرتے ہیں تو وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں