میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فرح گوگی اور شیخ رشید کے خلاف نئے سرے سے انکوائری کا آغاز

فرح گوگی اور شیخ رشید کے خلاف نئے سرے سے انکوائری کا آغاز

جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف نئے سرے سے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ فرح گوگی کے خلاف درج تمام مقدمات کی نئے سرے سے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔ انہوں نے اثر و رسوخ سے زرعی زمین سستے داموں فروخت کروائی تھی، فرح گوگی کا کیس ایف آئی اے کو بھی بھجوایا جائے گا۔ سہیل ظفر نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف انکوائری کو بھی ری اوپن کر دیا گیا، رنگ روڈ اسکینڈل کی فائل بھی دوبارہ انکوائری کے لیے اوپن کر دی گئی، شیخ رشید نے رنگ روڈ اسکینڈل میں سڑک کا رْخ اپنی زمین کی طرف کروایا تھا، انہوں نے اس طرح اپنی زمین کی قیمت بڑھائی تھی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ پنجاب بھر کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے، دیکھا جا رہا ہے عثمان بزدار اور پرویز الہٰی نے کتنی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریلیف دیا۔ چودھری پرویز الہٰی کے دور میں ترقیاتی کاموں کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا، پی ٹی آئی دور کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، پی ٹی آئی حکومت کے سینئر افسران کو انکوائری میں ریکارڈ سمیت بلا لیا گیا، جو افسر اینٹی کرپشن سے تعاون نہیں کرتا اسے گرفتار کیا جائے گا۔ سہیل ظفر نے کہا کہ انکوائریاں اور گرفتاریاں آئندہ ہفتے شروع کی جا سکتی ہیں، ایل ڈی اے کے معاملات عدالت میں ہیں، اس لیے انکوائری موخر کر دی، محمود الرشید، مونس الہٰی، راجہ بشارت، مراد راس، یاسمین راشد و دیگر وزرا کے محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں