میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے معاہدے پرعملدرآمدنہ کیاتوشہربھرمیں دھرنادینگے ،مصطفی کمال

سندھ حکومت نے معاہدے پرعملدرآمدنہ کیاتوشہربھرمیں دھرنادینگے ،مصطفی کمال

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاک سرزمین پارٹی نے بلدیاتی ترمیمی قانون پر سندھ حکومت کی جانب سے تحریری معاہدے کی پاسداری نا کرنے کی صورت میں احتجاجی دھرنوں کے انتظامات کو آخری شکل دے دی۔ چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے دستخط شدہ معاہدے پر من و عن عملدرآمد نہ کیا تو پی ایس پی متعدد جگہوں پر دھرنے دے گی اور حالات کی تمام تر زمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔ پاک سرزمین پارٹی پاکستان کی بقا و ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں زمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پچھلے ستر سال سے لسانی سیاست نے پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن ہونے نہیں دیا۔ اب بھی جو لوگ جس زبان بولنے والوں کے نام پر سیاست کر رہے ہیں وہ انکے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ عوام کو بھی صحیح اور غلط میں تمیز کر کے صحیح کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی صورتحال کے منفی اثرات پاکستانی معیشت پر بھی مرتب ہونگے، پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی عوام میں مہنگائی کا ایک اور طوفان برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے۔ خراب معیشت، حد سے گزری مہنگائی اور ریکارڈ توڑ بے روزگاری سے امن و امان کی صورتحال کو سنگین خطرہ ہے۔ بھارت نے موجودہ علاقائی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر ملک بھر میں اپنے سلیپر سیل فعال کردیے ہیں اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کرسکتا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی ملک دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں