میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کا شہری سندھ کو نوکریوں سے محروم رکھنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا شہری سندھ کو نوکریوں سے محروم رکھنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان نے شہری سندھ کو نوکریوں سے محروم رکھنے پر عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں تنظیمی و سیاسی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں حکومت سے کیے معاہدے ، عملدر آمد کی صورت حال کا شق وار جائزہ لیا گیا، سندھ حکومت کی ناانصافیوں، متعصبانہ پالیسیوں پر عوام میں جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ایم کیو ایم پاکستان نے شہری سندھ کو نوکریوں سے محروم رکھنے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا، بااختیار بلدیاتی نظام حکومت کے قیام کے لیے وزیراعظم کی ا?ئینی پٹیشن کو خوش ا?ئند قرار دیا گیا۔رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی وسیم اختر اور ایم کیو ایم کئی سال پہلے عدالت سے رجوع کرچکے ہیں، امید ہے اب انصاف میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ کراچی والوں سے وعدہ ہے مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں