میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہوش حیات کی نشاندہی پر کراچی ایئرپورٹ کی مرمت

مہوش حیات کی نشاندہی پر کراچی ایئرپورٹ کی مرمت

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کی نشاندہی پر کراچی ایئر پورٹ میں مرمت کا کام شروع ہوگیا۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی ایئر پورٹ پر جاری مرمت کے کام کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔مہوش حیات نے لکھا کہ ‘آج میں کراچی ایئرپورٹ گئی اور وہاں یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ خواتین و حضرات کے لیے مختص کمروں میں مرمت کے کام کا ا?غاز ہوگیا ہے ۔’اداکارہ نے لکھا کہ ‘ہمارے ملک میں ا?نے والے غیر ملکیوں پر ایئرپورٹ سب سے پہلے اثر انداز ہوتا ہے ،ان کو اچھا ہونا چاہیئے ۔’اْنہوں نے لکھا کہ ‘میں حکام کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جنہوں نے میری دراخواست کو سْن کر اْس پر عمل کیا۔’یاد رہے کہ گزشتہ دِنوں مہوش حیات نے ٹوئٹر پر کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کے مختص کمرے کی گندگی کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں