میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں ،فواد چودھری

برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں ،فواد چودھری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو شدید بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں ، نواز شریف کا برطانیہ سے رپورٹس نہ بھجوانے کا مطلب ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹیسٹ مشکوک تھے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آخر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں، بظاہر اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے ٹیسٹ پاکستان میں کیے گئے میڈیکل ٹیسٹ سے مختلف ہیں اور برطانوی ڈاکٹرز نواز شریف کو شدید بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے جو میڈیکل ٹیسٹ کروائے وہ مشکوک تھے ، ان حالات میں پنجاب حکومت کو ایک انکوائری بٹھانی چاہئے جو محکمہ صحت، لیبارٹری اور ڈاکٹر صاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا جائزہ لے اور عوام کے سامنے مکمل حقائق رکھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں