محکمہ تعلیم سندھ، مختلف گریڈ میں ملازمین کی ترقیاں روکنے کا حکم
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
نگراں وزیرِ اعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے محکمہ تعلیم میں مختلف گریڈ میں ملازمین کی ترقیاں روکنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری بیان میں نگراں وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غیر قانونی ترقیوں پر انکوائری کر کے رپورٹ دیں۔ جسٹس (ر)مقبول باقرنے کہا کہ نگراں حکومت میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کی بڑے پیمانے پر ترقیاں ہوئی ہیں، ملازمین کی بیشتر ترقیوں میں سنیارٹی کی خلاف ورزی اور دیگر شکایات موصول ہوئی ہیں۔ترجمان نگراں وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلی نے محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تمام غیر قانونی ترقیاں روکنے کا حکم دے دیا ہے۔