میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی سرکارکامقبوضہ کشمیر میں فالس فلیک آپریشن کاڈرامہ بے نقاب

مودی سرکارکامقبوضہ کشمیر میں فالس فلیک آپریشن کاڈرامہ بے نقاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی، بھارت کی طرف سے یوم جمہوریہ پرفالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ پیشگی پکڑلیا، مودی سرکار کو بڑی زک پہنچا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا، مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈرامہ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر تیار کیا گیا ہے، فالس فلیگ کارروائی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا ہے، پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے تین اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیا جن میں انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیراوردوساتھی عالم اوراسلم مرکزی کردار ہیں، منصوبے کے تحت مسٹر بشیر نے کچھ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہے اورکسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گا، منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی، ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے، منصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے۔ فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام عائد کرکے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہے، پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبے پیشگی بے نقاب کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں