نوازشریف کی ناراض لیگی رہنمائوں کے تحفظات دورکرنے کی ہدایت
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے رانا ثنا اللہ کو ہدایت کی ہے کہ ناراض دوستوں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کریں۔ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے، اور مسلم لیگ ن کے ناراض دوستوں سے ملاقاتیں کرنے کی ہدایت دی ہیں۔ نوازشریف نے راناثنااللہ کو ہدایت کی کہ ناراض دوستوں کے تمام تحفظات دور کیے جائیں۔ ہدایت کی گئی ہے کہ ناراض دوستوں کے تمام تحفظات دور کیے جائیں، آئندہ انتخابات میں مخلص دوستوں کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کو مریم نواز کے استقبال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کارکنان مریم نواز کا پر تپاک استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جس پر نوازشریف نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے کارکن لاہور ایئر پورٹ پر جمع ہوں۔