میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ، سیکریٹری افضل شر کابا اثر لینڈ مافیا کے ساتھ غیرقانونی اشتراک

سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ، سیکریٹری افضل شر کابا اثر لینڈ مافیا کے ساتھ غیرقانونی اشتراک

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: جوہر مجید شاہ) سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ لمیٹڈ ) سکریٹری آفس میں پرائیویٹ بیٹر و بروکرز کا قبضہ سرکاری امور پر غیرقانونی طور پر مافیا قابض سکریٹری افضل شر نے ادارے کو اپنی پرائیویٹ کمپنی میں تبدیل کردیا۔ افضل شر نے اپنے فرائض منصبی عہدے،اختیارات کو بھاری وصولیوںکا ذریعہ بنا لیا۔ ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی محکمہ جاتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق افضل شر نے مقامی بااثر و طاقتور لینڈ گریبرز، لینڈ مافیا کیساتھ غیرقانونی اشتراک کرتے ہوئے سائٹ ایریا کے نالوں اور گلیوں کو بھی نہیں چھوڑا، موصوف نے اپنے سابقہ دور میں نہ صرف سپریم کورٹ بلکہ تمام محکمہ جاتی و ریاستی بائے لاز کی دھجیاں بکھیر دی تھیں۔ یاد رہے کہ موصوف ایک بار پھر بطور سکریٹری تعینات ہوئے ہیں، موصوف کا نشانہ سپریم کورٹ و محکمہ جاتی بالا کی کھلی خلاف ورزی کیساتھ رشوت وصولی ہے، اس سے قبل بھی موصوف نے محکمہ جاتی فرائض منصبی کا یکسر غلط اور ناجائز استعمال کرتے ہوئے لاکھوں، کروڑوں کی وصولیوں کا بازار گرم کیا تھا۔ انتہائی قریبی و مستند ذرائع نے انکشافکیا کہ اپنے پہلے دور میں موصوف نے غیرقانونی دھندوں کا بازار گرم کر رکھا تھا موصوف نے گلیوں میں کام کے غیرقانونی طور پر اجازت نامے جاری کئے جن میں پلاٹ نمبر F/229 900sq یارڈ بذریعہ لیٹر نمبر ایڈمن 1670 17 مارچ 2020 ء کو غیرقانونی اجازت نامہ جاری کیا، جبکہ اسی طرح ایک دوسرا لیٹر نمبر 1657 بھی 2020ء کو پلاٹ نمبر F/437F/43 کے ذریعے 500sq کی غیرقانونی الاٹمنٹ جاری کی گئی، اس حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں کہ اس کیس کی تحقیقات قومی احتساب بیورو میں بھی چل رہی ہے، مگر موصوف اوپر تک کی سیٹنگ سے سب کو حصہ دینے کے منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں۔ذرائع نے مزید انکشاف کرتے بتایا کہ افضل شر نے اپنے سرکاری دفتر کو پرائیویٹ بیٹر و ایجنٹوں کا دفتر بنا دیا ہیافضل شر و ایجنٹ مافیا کے درمیان معاملات سودے بازی باہر بڑے ہوٹلوںمیں طے کئے جاتے ہیں اور پر تکلف دعوتوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، سائٹ لمیٹیڈ کا بد عنوان اور سنگین نوعیت کے الزامات کیساتھ نیب زدہ افسر ادارے کا مالک بن بیٹھا، موصوف پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا بے تاج بادشاہ و بازیگر کہلاتا ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر وزیر صنعت و تجارت سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں