میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پام رائل ریزیڈنسی اسکینڈل،اینٹی کرپشن تحقیقات سست روی کا شکار

پام رائل ریزیڈنسی اسکینڈل،اینٹی کرپشن تحقیقات سست روی کا شکار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز ) پام رائل ریزیڈنسی اسکیم میگا اسکینڈل،اینٹی کرپشن کی تحقیقات سست روی کا شکار، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ڈی اے اصغر میمن کے عدم تعاون کے باعث معاملہ لٹک گیا، بااثر ڈپٹی ڈائریکٹر تحقیقات میں رکاوٹ بن گیا، سرمایہ کاری کرنے والے پریشانی کا شکار، تفصیلات کے مطابق مطابق حیدرآباد کے بائی پاس پر پام رائل ریزڈنسی اسکیم میگا اسکینڈل پر اینٹی کرپشن کی تحقیقات سست روی کا شکار ہے، ، ذرائع کے مطابق پام رائل ریزیڈنسی اسکیم ( پام 5) میں سرکاری بھڈہ لینڈ کی ساڑھے تین ایکڑ زرعی زمین بھی اسکیم میں شامل کرلی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے ایچ ڈی اے کو لیٹر لکھ کر واضح کیا تھا کہ ساڑھے تین ایکڑ سرکاری بھڈہ لینڈ استعمال نہ کی جائے لیکن پام گروپ نے ایچ ڈے اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر میمن نے سے ملی بھگت کرکے بھڈہ لینڈ کو بھی اسکیم میں شامل کرلیا ہے، ذرائع کے کہنا ہے کہ کہ حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر میمن کی عدم تعاون کے باعث اینٹی کرپشن کو تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ متعدد لیٹرز کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اصغر میمن رکارڈ جمع کرانے کیلئے تیار نہیں ہے، ذرائع کے مطابق بااثر ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر میمن مامرے کو دبانے اور تحقیقات میں رکاوٹ بن چکا ہے دوسری جانب پام رائل ریزڈنسی اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والے پریشانی کا شکار ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں