میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی کے مزید کارنامے، ایف بی آر سے ایک ارب کی ایمنسٹی حاصل کرنے کا انکشاف

ذیشان ذکی کے مزید کارنامے، ایف بی آر سے ایک ارب کی ایمنسٹی حاصل کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف روینیو سے ایک ارب روپے کی ایمنسٹی حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، صائمہ گروپ آف کمپنیز کے بانی سلیم ذکی کے دفتر میں موجود 2 ارب روپے سے بیواہ نسیمہ خاتوں، بیٹوں احسن سلیم اور محسن سلیم کو حصہ دینے سے انکار۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ گروپ آف کمپنیز کے بانی اور معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی کی نسیمہ خاتوں نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنے شوہر سلیم ذکی کی رہائشی اور کمرشل اسکیموں، بینک اکائونٹس اور دیگر املاک میں حصہ کے لئے درخواست دائر کی ہے، عدالت میں دائر درخواست میں نسیمہ خاتوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سلیم ذکی سے ان کی شادی 24 اگست 1997 کو ہوئی، سلیم ذکی نے ان کی اہلیہ نسیمہ خاتوں کواپنی زندگی میں آگاہ کیا کہ وہ صائمہ گروپ آف کمپنیز کے مرکزی دفتر میں ڈیڑھ سے 2 ارب روپے کیش رکھتے ہیں، سلیم ذکی 6 نومبر 2018 کو فوت ہوگئے، صائمہ گروپ آف کمپنیز کے بانی سلیم ذکی کی وفات کے بعد ان کے بڑے بیٹے ذیشان ذکی نے صائمہ بلڈرز کے مرکزی دفتر میں موجود تمام رقم حاصل کرلی ، جبکہ صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی نے2 سال پہلے سلیم ذکی کے دفتر سے لئے گئے 2 ارب روپے کی رقم پر فیڈرل بورڈ آف روینیو سے ایمنسٹی حاصل کرلی ہے، سلیم ذکی کے تمام کاروبار، رہائشی اور کمرشل اسکیموں، بینک اکائونٹس پر ذیشان ذکی کا قبضہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیم ذکی کی جانب بینک اکائونٹس میں کتنی رقم رکھی گئی تھی اور اس رقم، بیواہ نسیمہ خاتوں کے شوہر سلیم ذکی کی املاک میں ذیشان ذکی مسلسل غبن کررہا ہے، سلیم ذکی کے تمام کاروبار ، املاک اور بینک اکائونٹس پر ذیشان ذکی غیر قانونی طور پر قابض ہے،تمام املاک ذیشان ذکی نے اپنے نام پر رجسٹرڈ کروا لی ہیں اور انہوں نے آج تک اپنا ایک روپیہ بھی نہیں کمایا، صائمہ گروپ آف کمپنیز اور صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرز کی تمام رہائشی اور کمرشل اسکیمیں، بینک اکائونٹس، زمین، پلاٹس گروپ کے بانی سلیم ذکی نے اپنی محنت اور کاوشوں سے خرید کئے جو کہ ذیشان ذکی ہڑپ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور انہوں نے ابھی تک سلیم ذکی کی بیواہ نسیمہ خاتوں، بیٹوں احسن سلیم اور محسن سلیم کو کوئی رقم نہیں دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں