براڈ شیٹ تنازع ،سابق چیئرمین نیب کا برطانوی عدالت میں بیان سامنے آگیا
شیئر کریں
سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید امجد کا برطانوی عدالت میں دیا گیا بیان سامنے آگیا جس میں کہا گیا ہے کہ براڈ شیٹ نے پاکستان سے لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔عدالت میں دیئے گئے بیان کے مطابق سابق چیئرمین نیب جنرل ریٹائرڈ سید امجد نے کہا کہ سابق پراسیکیوٹرجنرل نیب فاروق آدم خان کابیٹا براڈ شیٹ کے پارٹنر کیلئے کام کر رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ متعلقہ وزارتوں سے منظوری کے بغیر کیا گیا، براڈ شیٹ نیب کی دی گئی معلومات کو ہی ہدف کے خلاف استعمال کرتا رہا۔جنرل (ر) امجد کے مطابق براڈشیٹ نیب کوکوئی مفید معلومات دیسکا نہ پیسہ واپسی میں مدد کرسکا، اپریل 2000 ء میں کولوراڈو امریکا میں براڈشیٹ کے دفتر کا دورہ کیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)سید امجد نے براڈ شیٹ کے دفتر کے دورے کے بعد ان سے معاہدہ کیا، دورے کے دوران پاکستانی وفد کو جعلی معلومات کی بنیاد پر پریزینٹیشن دی گئی تھیں۔