میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ ارکان سے ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیرعظم کو اراکین پنجاب اسمبلی کے مسائل سے آگاہ کریں گے ۔پنجاب میں بننے والے سپر میسی آف پارلیمنٹ گروپ کے تحفظات سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔ جبکہ صوبے میں گندم اور آٹے کے بحران پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پولیس سے بھی ملاقات کریں گے ، جبکہ پنجاب اسمبلی میں بننے والے سپر میسی آف پارلیمنٹ گروپ سے بھی ملاقات متوقع ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں