میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعلیٰ پنجاب کا زینب الرٹ بل اپنانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا زینب الرٹ بل اپنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے زینب الرٹ بل اصولی طورپر اپنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ایک ٹویٹ میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات ہمیشہ تکلیف دہ ہوتے ہیں۔حکومت نے بچوں کی حفاظت اور صحت یقینی بنانے کے لئے زینب الرٹ بل اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بچوں کو محفوظ ترین ماحول کی فراہمی ان کا مشن ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں