میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر سندھ نے مہاجر کلچر ڈے کی ریلی میں موٹر سائیکل چلائی

گورنر سندھ نے مہاجر کلچر ڈے کی ریلی میں موٹر سائیکل چلائی

Author One
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مہاجر کلچر ڈے کی موٹر سائیکل ریلی میں خود موٹر سائیکل چلاکر بھرپور حصہ لیا۔گورنر سندھ نے مہاجر کلچر ڈے کی موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کی اور خود موٹر سائیکل چلا کر بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے گورنر سندھ کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ریلی میں شرکت کی۔کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مہاجر کلچر ہماری پہچان اور فخر ہے، ریلی کے ذریعے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔

گورنر سندھ نے کارکنوں کے ساتھ کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی، آتشبازی کے شاندار مظاہرے نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں