میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہر نیادن روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے ،محسن نقوی

ہر نیادن روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے ،محسن نقوی

Author One
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ معاشی اشاریے مثبت ہیں، ہر آنیوالا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد محمود صدیقی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے دیرپا حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر نکل رہا ہے، معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں، ہر آنے والا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے، مایوسی گناہ ہے اور مایوس عناصر کا ایجنڈا کچھ اور ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں