میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوجی ٹرائل سے شہریوں کے منصفانہ ٹرائل کے حق کو نقصان پہنچتا ہے ، برطانیا

فوجی ٹرائل سے شہریوں کے منصفانہ ٹرائل کے حق کو نقصان پہنچتا ہے ، برطانیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

برطانوی حکومت نے پاکستان میں فوجی عدالتوں سے 25شہریوں کو سزاؤں پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے ، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کی کارروائی سے شہریوں کے منصفانہ ٹرائل کے حق کو نقصان پہنچتا ہے ، حکومت پاکستان شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت ذمہ داریوں کو نبھائے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے 25 شہریوں کی فوجی عدالتوں سے سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے اسے انصاف کے منافی قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں