میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمسی توانائی کا استعمال ہی ملک کو توانائی بحران سے نکال سکتا ہے، وزیراعظم

شمسی توانائی کا استعمال ہی ملک کو توانائی بحران سے نکال سکتا ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کا استعمال ہی ملک کو توانائی بحران سے نکال سکتا ہے، شمسی توانائی کا استعمال بجلی کی قیمتو ں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شمسی توانائی کے استعمال پر جائزہ اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیراعظم و ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویڑن انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر اور وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں مشیر وزیراعظم احد چیمہ،معاون خصوصی وزیراعظم جہانزیب خان اور اعلی سرکاری افسران بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم نے اجلاس میں وفاقی سرکاری عمارتوں میں بجلی کے استعمال کی شمسی توانائی پر جلدازجلد منتقلی پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے کی جلد تکمیل میں درپیش عملی مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں شمسی توانائی کا استعمال ہی ملکی توانائی بحران اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جیسے مسائل کو موثر طریقے سے حل کر سکے گا۔شہبازشریف نے کہا کہ شمسی توانائی منصوبے کی جلد تکمیل کی جائے گی،شمسی توانائی کا استعمال ہی ملک کو توانائی بحران سے نکال سکتا ہے۔ شمسی توانائی کا استعمال بجلی کی قیمتو ں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں