میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی جریدہ بلوم برگ واشنگٹن پوسٹ خریدنے کے لیے سرگرم

امریکی جریدہ بلوم برگ واشنگٹن پوسٹ خریدنے کے لیے سرگرم

جرات ڈیسک
هفته, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ارب پتی کاروباری شخصیت اور بلوم برگ ایل پی کے مالک مائیکل بلوم برگ کی کوشش ہے کہ وہ وال اسٹریٹ جرنل کے مالک ادارے ڈاو جونز یا واشنگٹن پوسٹ میں سے کسی ایک کو خرید لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طرح کے انضمام کے نتیجے میں مالی اعداد و شمار کے علاوہ بڑے ابلاغی ادارے پر دسترس ہو سکے گی۔ مائیکل بلوم برگ دنیا کے بارہویں بڑے مالدار شخص ہیں۔ وہ اس کے لیے اپنے کئی ٹرمینلز کی فروخت کی اجازت دے سکتے ہیں جو ان کے لیے آمدنی کے اہم ذرائع ہیں۔ مائیکل بلوم برگ کے نزدیک نیوز کارپوریشن جو ڈاو جونز کی بھی مالک ہے کو خریدنا ایک بہترین خیال ہے مگر ایمازون کے مالک نے واشنگٹن پوسٹ فروخت کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تو وہ واشنگٹن پوسٹ کی خریداری کو ترجیح دیں گے۔ تاہم اس بارے میں بلوم برگ ایل پی ، واشنگٹن پوسٹ اور ڈاو جونز میں سے کسی نے بھی اس صورت حال پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں